سردارپٹیل کولیفٹیننٹ گورنر کاخراج عقیدت

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//لفٹینٹ گورنر منوج سنہا نے سردار ولبھ بھائی پٹیل کو اُن کے جنم دن پر خراجِ عقیدت پیش کیا ۔ سردار پٹیل کو یاد کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ بھارت کے مردِ آہن نے اپنی پوری زندگی ملک اور قوم کی فلاح و بہبود کیلئے وقف کی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک متحد بھارت کی مضبوط بنیاد رکھنے میں اُن کی خدمات ہمیشہ سنہری الفاظ میں عالمی سیاسی تاریخ میں لکھی جائے گی ۔ راشٹر ایکتا دوس کے موقعہ پر جو کہ سردار پٹیل کے جنم دن پر منایا جاتا ہے پر لفٹینٹ گورنر نے جموں کشمیر کے عوام بالخصوص نوجوانوں کو ملک کی وحدت اور سالمیت کو مستحکم بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنے کیلئے کہا ۔
 

تازہ ترین