تازہ ترین

جموں و کشمیر بینک فائنانشل سروسزلمیٹڈ کی12ویں شاخ کا افتتاح

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//جموں و کشمیر بینک کی مکمل مالکانہ حقوق والی کمپنی جموں وکشمیر بینک فائنانشل سروسز لمیٹڈ نے جانی پور جموں اپنی 12ویں شاخ کا افتتاح کیا۔ جدید ترین بینکنگ خدمات کے علاوہ جموں و کشمیر بینک انویسٹ منٹ خدمات کو اس کمپنی کے ذریعے سے لوگوں تک پہنچا رہا ہے جسکی نصف شاخیں جموں صوبے میں ہیں۔ جے کے بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ سنیل گُپتا نے JKBFSLکی اس بارہویں شاخ کا افتتاح کیا۔ بینک کے زونل ہیڈ سنیت کمار، کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر وانی، کمپنی کے چیف فائنانشل آفیسر پنکج گور ، بینک کے کئی دیگر افسراںاور علاقے کے متعدد معروف گاہک بھی تقریب پر موجود تھے۔ اس موقع پر کمپنی کا ایک پروڈکٹ بھی لانچ کیا گیا جس کا نام ہے ــ" Gold ETF My SIP My Choice"۔بینک کے ایکزیکٹیو پریزیڈنٹ نے فائنانشل سروسز کمپنی کو مبارکباد دیدی کہ اُس نے اپنا بزنس ماڈل از سرِ نو مرتب کیا ہے اور اصلاحات کو گاہکوں کی امیدوں کے مطابق تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کمپنی نے اپنے ٹیکنالوجی پلیٹ فارم کو بھی جدیدت بخشی ہے اور اپنی کارپوریٹ ویب سائٹ کو بھی پُر کشش بنایا ہے جہاں سے گاہک اپنا اکاؤنٹ آن لائن کھول سکتا ہے۔ یہ کمپنی جے کے بینک کے وسیع نیٹ ورک کو استعمال کرکے اپنی خدمات کا دائرہ قصبوں اور دیہات تک پہنچا سکتی ہے۔ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر مظفر وانی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے حوصلہ افزاء بات ہے کہ جموں و کشمیر بینک اپنی سماجی و اقتصادی ذمہ داریوں کو نبھاتے ہوئے گاہکوں کی انویسٹ منٹ ضروریات کو کمپنی کی وساطت سے پوری کرنے میں پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ JKBFSLکمپنی  کے سپیشل ڈیسک جموں و کشمیر بینک کی 53شاخوں میں موجود ہیں اور یہ گزشتہ بارہ برسوں سے SEBIکے ضوابط کے تحت نیشنل سٹاک ایکس چینج (NSE) اورممبئی سٹاک ایکس چینج(BSE) میں رجسٹر ہے۔ علاوہ ازیں یہ کمپنی ایسو سی ایشن آف میچول فنڈس اِن انڈیا (AMFI) کے ساتھ میچول فنڈ پروڈکٹس کے کاروبار کیلئے بھی مجازہے۔