سینئر نیشنل کانفرنس لیڈر ناصراحمدفوت

ڈاکٹر فاروق عبداللہ اوردیگر پارٹی لیڈران کا اظہارِ رنج

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سرینگر// نیشنل کانفرنس صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کیرن سے تعلق رکھنے والے سینئر پارٹی لیڈرناصر احمدخان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی اور لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ۔ مرحوم کو خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق نے کہاکہ موصوف کے دل میں عوامی خدمات کا جذبہ کوٹ کوٹ کر بھرا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ناصر خان کے انتقال سے جو خلا پیدا ہوا ہے اسے پُرکرنا مشکل ہے ۔ادھر پارٹی ہیڈ کوارٹر پر منعقدہ ایک تعزیتی اجلاس میں بھی ناصر خان کی رحلت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا اور اُن کیلئے مغفرت کی دعا کی گئی۔ اجلاس کی صدارت جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہ جبکہ پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، نائب صوبائی صدر محمد سعید آخون، صوبائی سکریٹری ایڈوکیٹ شوکت احمد میر، ضلع صدر سرینگر پیر آفاق احمد ، سلمان علی ساگر ، احسان پردیسی اور دیگر عہدیداران اجلاس میں موجود تھے۔ادھرنائب صدر عمر عبداللہ، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفی کمال، اراکین پارلیمان محمد اکبر لون، حسنین مسعودی، سینئر پارٹی لیڈران عبدالرحیم راتھر، محمد شفیع اوڑی، میاں الطاف احمد، چودھری محمد رمضان، شریف الدین شارق، مبارک گل اور دیوندر سنگھ راناسمیت دیگر لیڈران نے بھی تعزیت کا اظہار کیا۔پارٹی کے سینئر لیڈر کفیل الرحمان ، اپنی پارٹی لیڈران راجہ منظور اورجاوید احمد مرچال کے علاوہ کرناہ سیول سوسائٹی کے چیئرمین پیر زادہ سراج الدین قریشی نے بھی ناصر خان کے انتقال پر دکھ اور صدمہ کا اظہار کیا ہے۔اس دوران  ڈاکٹر فاروق عبداللہ او رعمر عبداللہ نے پارٹی کے ضلع صدر پونچھ قاضی محمد سعید بیگ کی شریک حیات کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں نے لیڈران مرحوم کے جملہ سوگواران کیساتھ تعزیت کی اور مرحومہ کے حق میں دعائے مغفرت کی ۔
 

تازہ ترین