پینے کے پانی کی عدم دستیابی

دیور لولاب کی آبادی گوناگوں مشکلات سے دوچار

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ//لولاب وادی کے اندر بگ دیور علاقہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت ہے جس کے نتیجے میں لوگو ں کودقتوں کا سامنا کرنا پڑ تا ہے ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ جل شکتی محکمہ نے کئی سال قبل اندر بگ دیور علاقہ میں ایک واٹر سپلائی سکیم کے تحت پایپیں بچھائی ہیں تاہم آج تک ان پایپو ں کو تبدیل نہیں کیا گیا جس کی وجہ سے پانی سپلائی کرنی والی پایپیں زنگ آلودہ ہو چکی ہیں اور اکثر و بیشتر مقامات پر ان پایپو ں سے پانی ضائع ہوتا ہے جس کی وجہ سے پینے کے پانی لوگو ں تک نہیں پہنچ پاتا ہے اور نتیجے کے طور لوگ پینے کے پانی کی ایک ایک بوند کے لئے ترس رہے ہیں ۔مقامی لوگو ں کا کہنا ہے کہ علاقہ میں کرو ڑ وں روپئے کی لاگت سے پانی جمع کرنے کیلئے ایک ریزوائر تعمیر کیا گیا اور اس میں پانی سپلائی کرنے والی پایپو ں کو جو ڑا بھی گیا لیکن آج تک اس ریزوائر سے لوگو ں کو پینے کا پانی فراہم نہیں کیا جاتا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہو ں نے معاملہ کئی بار جل شکتی محکمہ کے اعلیٰ حکام کی نو ٹس میں لایا لیکن یقین دہانیوں کے سوا کچھ حاصل نہیںہوا ۔مقامی لوگو ں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ میں پینے کے پانی کی سپلائی کو یقینی بنائیں ۔
 

تازہ ترین