نائدکھئے تارزو سڑک ناقابل آمدورفت

لوگوں کو عبورومرور میں مشکلات کا سامنا

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


ارشاد احمد
سمبل //نائد کھئے سوناواری سے تارزو سوپور تک بارہ کلومیٹر پر مشتمل سڑک کی حالت ناگفتہ بہ ہے جس کے نتیجے میںلوگوں کو عبور و مرور میں گوناگوں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق اس سڑک پر کئی دیہات آباد ہیں جن کے لئے یہ سڑک اہمیت کی حامل سڑک ہے۔ سڑک پر جگہ جگہ میکڈم اکھڑ جانے سے سڑک کے بیچوں بیچ بڑے بڑے کھڈ بن چکے ہیں۔بانڈی پورہ،بارہمولہ،سرینگر اور گاندربل اضلاع کے ہزاروں افراد اس سڑک پر روزانہ سفر کرتے ہیںجبکہ گاندربل،سمبل،صفاپورہ،کنگن،حاجن ،مرکنڈل،نائد کھئے،گنڈ جہانگیر،ہارتار،امبر پور،تارزو اور سوپور کے اکثر لوگ بھی یہ سڑک انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔تارزو سوپور کے ایک شہری شفاعت احمد بٹ نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ سرینگراور گاندربل اضلاع پہنچنے کے لئے انہیںاس رابطہ سڑک سے کافی آرام ملتا تھا لیکن اب یہ سڑک جگہ جگہ کھنڈرات میں تبدیل ہوگئی ہے ۔رواں سال اس سڑک کی کشادگی کا کام شروع کیا گیا تھا لیکن سست رفتاری کے سبب طویل عرصہ درکار ہے۔
 

تازہ ترین