پالہ پورہ نورباغ میں بجلی کی عدم دستیابی سے لوگ پریشان

پرنسپل سیکرٹری بجلی روہت کنسل سے مداخلت کی اپیل

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// نورباغ کے پالہ پورہ علاقے میں بجلی کی عدم دستیابی پر مقامی لوگوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل سیکر یٹری بجلی روہت کنسل سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی۔ ابو بکر ویلفیئر کمیٹی بنک کالونی پالہ پورہ کے لوگوں نے کہا کہ موسم سرما کی دستک کے ساتھ ہی علاقے میں بجلی سپلائی بھی متاثر ہوئی،جس کے نتیجے میں اہل علاقہ سخت مشکلات میں دو چار ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ بجلی نے بغیر کٹوتی شیڈول کے علاقے میں بلا ناغہ بجلی بند کرنے کا سلسلہ شروع کیا ہے اور گھنٹوں بعد بھی بجلی کی سپلائی فراہم نہیں کی جاتی۔ ان کا کہنا تھا کہ شریف آباد گریڈ اسٹیشن سے سنگم،کرش بل کے علاوہ دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی سپلائی فراہم کی جاتی ہے جس کی وجہ سے مذکورہ اسٹیشن پر منفی اثرات پڑ رہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے کہا کہ اس حوالے سے کئی بار محکمہ کے چیف انجینئر اور سپر انٹنڈ نٹ انجینئر کے علاوہ متعلقہ ایگزیکٹو انجینئر کی نوٹس میں بھی یہ بات لائی گئی،مگر مقامی لوگوں کو نا امید ی کے سوا اور کچھ ہاتھ نہیں لگا ۔مقامی لوگوں نے ا علیٰ حکام سے درخواست کی ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لیں اور مذکورہ علاقے کو بجلی کی سپلائی فراہم کریں تاکہ موسم سرماکے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

تازہ ترین