تازہ ترین

تلسی باغ میں غیر مقامی شہری کی لاش برآمد

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// پولیس نے تلسی باغ علاقہ میںایک غیر مقامی شہری کی لاش برآمد کی ۔سنیچر کی صبح تلسی باغ میں سنیچر کو ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی جس ،کی عمر تقریبا45سال ہے ۔اس شخص کا قدتقریبا5فٹ 6انچ ہے اور اس نے نیلے رنگ کا جین جاکیٹ اور سپورٹس جوتے پہنے ہیں ۔پولیس نے اس شخص کی تصویر جاری کرتے ہوئے لوگوں سے اس کی شناخت کیلئے تعاون طلب کیا ہے ۔سماجی رابطہ گاہوں پر جب یہ خبر وائرل ہوئی تو شام کو اس کی شناخت ہوئی۔ایس ایچ او شیر گڈھی نے شام دیر گئے کشمیر عظمیٰ کو بتایاکہ لاش کی شناخت امیش کمار ولد جانکی شاہ ساکن جمال پور بہار کے بطور ہوئی ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ شخص کے کچھ رشتہ دارجو کہ نٹی پورہ میں کرایہ پر رہتے ہیں ،نے اس کی شناخت کی اور بتایا کہ مذکورہ شخص سموسے بیجتا تھا اور دل کے عارضہ میں مبتلا تھا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔