تازہ ترین

صدر ہسپتال میں پولیس اہلکار کی ایمانداری

تیمادار کو 29ہزار روپے اور بٹوہ واپس لوٹا دیا

تاریخ    1 نومبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//صدر ہسپتال میں ایک پولیس اہلکار نے ایمانداری کا ثبوت فراہم کرتے ہوئے تیمادار کو 29ہزار روپرواپس لوٹا دئے۔پولیس بیان کے مطابق 26اکتوبر کو صدر ہسپتال میں رات کے دوران ڈیوٹی پر تعینات کرن نگر پولیس اسٹیشن کے ہیڈ کانسٹیبل امیتاز احمد نے ایک بٹوہ پایا جس میں نقدی کے علاوہ کچھ اہم چیزیں تھیں ۔مذکورہ اہلکار نے بعد میں یہ بٹوہ پولیس اسٹیشن کرن نگر کے ایس ایچ او کے سپرد کیا ۔اس دوران پولیس نے اس بٹواہ کے مالک کی پہچان گوہر احمد ٹھوکر ساکن رشی نگری شوپیان کے بطور کی ۔سنیچر کو پولیس نے گوہر احمد کو بلایا جس دوران اسے بٹواہ وایس کردیا گیا جس میں 29,060روپے تھے ۔گوہر احمد 26اکتوبر کو اپنی ماں کا علاج و معالجہ کرانے کیلئے صدر ہسپتال آیا تھا جس دوران اس نے بٹواہ کھو دیا ۔عوامی حلقوں نے پولیس اہلکار کی اس ایمانداری اور پولیس کی طرف سے بٹواہ کے مالک کو ڈھونڈ نکالنے کی کارروائی کی سراہنا کی ہے۔