ایڈوکیٹ تاشی لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کے چیف ایگزیکٹو کونسلر منتخب

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (14 : 05 PM)   


یو این آئی
لیہہ// بی جے پی لیڈر ایڈوکیٹ تاشی گیال ٹسن کو ہفتہ کے روز متفقہ رائے سے چھٹے لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ کا چیف ایگزیکٹو کونسلر و چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔
آج صبح یہاں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں بھارتیہ جنتا پارٹی نے نئی لداخ خود مختار پہاڑی ترقیاتی کونسل لیہہ تشکیل دی اور موصوف چیف ایگزیکٹو کونسلر کے علاوہ دیگر کونسلروں نے حلف اٹھایا۔
حلف براداری تقریب میں ضلع مجسٹریٹ لیہہ سچن کمار ویشیا، ایس ایس پی لیہہ راجو پانڈے، منصف جج لیہہ چیمت ستوبگیال موجود تھے۔
 

تازہ ترین