تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس سے 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (54 : 02 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا بھرمیں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس ’کووڈ19‘کا قہر جاری ہے اور اس جان لیوا وبا سے اب تک 11.94 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ 4.59 کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں اب تک کورونا وائرس نے 45,932,219 افراد کو متاثر اور 1,194,089 افراد ہلاک کیا ہے۔
دنیا بھر میں اب تک جان لیوا وبا سے 33,259,067مریض شفایاب بھی ہوئے۔