تازہ ترین

لگاتار چھٹے دن ملک میں کورونا وائرس کے 50 ہزار سے کم کیس ظاہر

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (58 : 11 AM)   


یو این آئی
نئی دہلی// ملک میں لگاتار چھٹے دن کورونا وائرس کے نئے کیس50ہزار سے کم رپورٹ ہوئے ہیں اور اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد زیادہ رہنے سے اموات اور ایکٹیو کیسوں کی شرح میں کمی آرہی ہے۔
ہفتہ کو مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق کورونا کو مات دینے والوں کی شرح 91.34 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ اموات کی شرح گھٹ کر 1.49 فیصد اورایکٹیو کیسز کی شرح 7.16 فیصد رہ گئی ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں کورونا وائرس کے48268 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور یہ لگاتار چھٹا دن ہے جب کووڈ 19 کے 50 ہزارسے کم کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔