تازہ ترین

مودی اور راہل گاندھی کی عید میلادالنبیؐ کی مبارکباد

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر // وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس رہنما راہل گاندھی نے ملک کے لوگوں کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی ہے اور سبھی لوگوں سے سماج کی بھلائی اور ملک میں امن وسلامتی اور ہم آہنگی کے لئے کام کرنے کی اپیل کی ہے۔ عید میلاد النبیؐ آج ملک بھر میں منائی جا رہی ہے۔سی این آئی کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی نے آج میلاد النبی کی مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ سبھی میں ہمدردی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ میں کہا، ’’میلاد النبیؐ کی مبارکباد۔ امید ہے سبھی میں دردمندی اور بھائی چارہ قائم رہے۔ سبھی لوگ صحت مند اور خوش رہیں۔کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی سبھی کو عید میلاد النبیؐ کی مبارکباد دی۔ کانگریس کے سابق صدر نے لکھا،’’  عید میلاد النبی کے موقع پر ہمدردی اور بھائی چارے کا جذبہ سبھی کی رہنمائی کر سکتا ہے۔ عید میلاد النبی ؐکی دل سے مبارکباد۔‘‘