تازہ ترین

کنڈی بارہمولہ کی بیشتر سڑکیں خستہ حال | ٹرانسپوٹروں سمیت عام شہری محکمہ تعمیرات عامہ سے نالاں

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


فیاض بخاری
ارہمولہ // کنڈی بارہمولہ میںبیشتر سڑکوں کی خستہ حالی کی وجہ سے مقامی آبادی اور ٹرنسپوٹروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ کنڈی کے نوگام ، شملرن ،راجپورہ ، سلطان پورہ ،مرن ٹنگواری ،راجپورہ،ٹھنڈ کسی ،دودھ بگ ،رنگوار ،نلسر، چک دودھ بگ ، چندوسہ ، کاوہار ، لریڈورہ ، ونسرن ، بنگدھجی ،  اور دیگر دیہات میں سڑکیں انتہائی خستہ حالت میں ہیں ۔ان دیہات کے لوگوں کا کہنا ہے کہ یہاں کی سڑکوں کو سرکار نے پچھلے کئی سالوں سے نظر انداز کیا ہے جس کے نتیجے میںیہ سڑکیں اس قدر خستہ حال ہو گئی ہیں کہ ان پر ٹرانسپوٹر گاڑیاں چلانے سے بھی کتراتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کی سڑکوں کی حالت اس قدر خراب ہوچکی ہے کہ بارشوں کے دروران مذکورہ سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرتی ہیںاو ر معمولی دھوپ ہونے سے ان پر گردغبار کے بادل بھی چھا جاتے ہیں ۔ایک مقامی شہری غلام محمد نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ ان سڑکوں پر جگہ جگہ گہرے گھڈے بن گئے ہیں جبکہ دوران سفر مسافروں اور ٹرانسپورٹروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ معمولی بارشوں سے یہ سڑکیں ٹرانسپوٹ کیلئے حادثات کا سبب بنتی ہیں کیونکہ یہ سڑک کافی خستہ ہیں۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے متعدد بار اس تعلق سے محکمہ تعمیرات عامہ کو بھی آگاہ کیا لیکن اس جانب کوئی بھی دھیان نہیں دیا گیا اور نتیجے کے طور پر لوگ کافی پریشان ہیں ۔ لوگوں نے گورنر انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے علیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے کی خستہ ہوئی سڑکوں کو جلد از جلد ٹھیک کیا جائے تاکہ لوگوں کو درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔