تازہ ترین

توہین رسالتؐ کے خلاف بٹہ مالو میں احتجاج

تاجروں نے فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیلکی

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
 سرینگر// فرانسیسی صدر کی جانب سے توہین رسالت کے خلاف جمعہ کو شہر میں تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے فرانسسی مصنوعات کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔ نماز جمعہ کے بعد بیسوںتاجر اور دیگر لوگ بٹہ مالو میں فائر سروس کے نزدیک بٹہ مالو ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے جھنڈے تلے جمع ہوئے اور پیغمبر اسلام ؐکے خلاف توہین آمیز کلمات کی مذمت کی۔احتجاجی تاجروں نے بینر اور پلے کارڑ اٹھا رکھے تھے،جن پر فرانسسی صدر کے گستخانہ بیان کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔مظاہرین’’ گستاخ رسولؐ کی ایک ہی سزا،سر تن سے جدا سر تن سے جدا‘‘ کے نعرے بھی بلند کئے۔اس موقعہ پر بٹہ مالو ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے قائمقام صدر وسیم فیروز خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرانسسی صدر کے گستخانہ بیان سے عالم اسلام کے دل مجروع ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسلمانان عالم کسی بھی صورت میں توہین رسولؐ برداشت نہیں کرسکتے ۔ نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے بٹہ مالو ٹریڈرس ایسو سی ایشن کے ترجمان نے بتایا کہ کوئی بھی مذہب اظہار رائے کی بنیاد پر کسی دوسرے مذہب کی توہین کی اجازت نہیں دیتا۔انہوں نے لوگوں سے اپیل کہ وہ فرانسیسی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔