تازہ ترین

کشمیر یونیورسٹی کا خصوصی کیمپ

زائرین میں کھانے کے پیکٹ تقسیم

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// عیدمیلاد النبی ؐ کے موقعہ پر کشمیر یونیورسٹی کی طرف سے حضرت بل آنے والے عقیدت مندوںکیلئے ایک کیمپ لگایا گیا جس دوران  زائرین میں کھانے کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔یونیورسٹی کیمپس میںشعبہ سٹوڈنٹس ویلفیر کی طرف سے لگائے گئے اس کیمپ کا افتتاح وائس چانسلر کشمیر یونیورسٹی پروفیسر طلعت احمد نے کیا۔اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ میلاد النبی ؐ ایک مقدس موقع ہے جو ہمیں حضرت محمد ؐ کی تعلیمات اور طریقوں کے مطابق ہمدردی ، مددگار اور نرم دل رہنے کا درس دیتا ہے۔انہوںنے عقیدت مندوں میں کھانے پیکٹ بھی تقسیم کیے۔پروفیسر طلعت احمد نے کہا کہ یہ ایک سماجی ذمہ داری ہے اور انہوں نے شعبہ سٹوڈنٹس ویلفیر کی طرف کئے گئے انتظامات کو سراہا۔اس موقعہ پررجسٹرار ڈاکٹر نثار احمد میر نے کہا کہ تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ میلاد النبی ؐ جیسے خصوصی موقعوں پر سماجی خدمت کے کیمپوں کاانعقاد  کریں ۔ڈین اسٹوڈنٹس ویلفیئر پروفیسر رئیس قادری نے کہا کہ اس طرح کے کیمپوں کے انعقاد سے یونیورسٹی کے معاشرے سے تعلق رکھنے کے احساس کے ساتھ ساتھ طلبا رضاکاروں میں سماجی خدمات کے جذبے کو تقویت ملنے کا ایک بڑا پیغام ملتا ہے۔خصوصی کیمپ میں دیگر افراد کے علاوہ ، چیف پروکٹر پروفیسر شوکت احمد شاہ ، کلچرل آفیسر ڈی ایس ڈبلیو شاہد علی خان شعبہ سٹوڈنٹس ویلفیرکے رضا کاروں اور اہلکاروں نے شرکت کی۔