تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر سرینگر کی درگاہ حضرت بل میں حاضری

زائرین کیلئے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہد اقبال چودھری نے جمعہ کو درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور وہاں پر عید میلاد النبی ؐ کی مناسبت سے انتظامات کاجائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر کے ہمراہ سینئر ضلعی افسران بھی تھے،جنہوں نے متعلقہ محکموں کی جانب سے کئے گئے انتظامات سے متعلق انہیں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ درگاہ حضرت بل میں کئی محکموں کی جانب سے سہولیات بہم رکھنے کے علاوہ انہوں نے زائرئن کی سہولیات کیلئے کیمپ بھی لگائے تھے ۔ کرونا وائرس کی وبا کے پیش نظر محکمہ صحت نے بھی متعلقہ انتظامات کئے تھے جن میں تھرمل سکریننگ اور کرونا جانچ کی سہولیات بھی شامل ہے۔درگاہ میں داخل ہونے سے قبل زائرین کی تھرمل جانچ کی جاتی ہے،جس کے بعد ہی انہیں درگاہ میں  داخل ہونے کی اجازت دی جاتی ہے۔جبکہ خواہشمند زائرین کے کرونا ٹیسٹ بھی موقعہ پر ہی کئے گئے۔ اس موقعہ پر ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر نے درگاہ حضرت بل میں نماز جمعہ ادا کی۔انہوں نے عید میلاد کے موقعہ پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے عوام کی صحت یابی کیلئے بھی دعا کی۔اس موقعہ پر ڈاکٹر شاہد نے عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے بتایا کہ متعلقہ محکموں نے زائرین کی سہولیات کیلئے ضلع سرینگر میں کئی طرح کے انتظامات کئے ہیں۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر محمد حنیف بلخی اور ایس ڈی ایم ایسٹ کے علاوہ وقف بورڈ کے چیف ایگزیکٹو افسر اور ایس پی حضرت بل بھی وہاں موجود تھے۔