تازہ ترین

چاڑورہ میں گرینیڈ دھماکہ

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

ارشاد احمد
سرینگر //چاڑورہ کے ایک مضافاتی گائوں میں مشتبہ جنگجوئوں نے فورسز کیمپ پر گرینیڈ پھینکا تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا۔پولیس کے مطابق  نمتہ ہال چاڑورہ نامی گائوں میں قائم 43بٹالین سی آر پی ایف کیمپ کو نشانہ بنا کر شام سات بجے جنگجوئوں نے گرینیڈ پھینکا جو کیمپ کے رکاوٹی گیٹ کے نزدیک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ اس موقعہ پر فورسز اہلکاروں نے ہوا میں چند فائر کئے۔بعد میں نزدیکی بستی میں تلاشیاں لی گئیں۔