تازہ ترین

ہندوارہ میں جنگجوئوں کے2معاونین گرفتار

راجوری میں کمین گاہ سے اسلحہ برآمد:پولیس

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


اشرف چراغ
کپوارہ// پولیس نے ہندوارہ میں لشکر طیبہ کے دو معاونین کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ادھرپولیس اور فوسز نے راجوری میں جنگجو مخالف کارروائی میں ایک زیر زمین کمین گاہ سے اسلحہ اور گولی بارود برآمدکیا ۔ پولیس کی جانب سے موصولہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہندوارہ علاقے میں چند مشکوک افراد کی حرکت کے بعد 21آر آر،92سی آر پی ایف  نے ہندوارہ کے مختلف علااقوں میں ناکے بٹھا کر تلاشی کارروائیاں شروع کیں ۔ اس دوران ناکہ پارٹیوں نے  چنارپارک کے نزدیک ایک موٹر سائیکل زیر نمبرJK09B/1827پر سوار 2 مشکوک افرادنے تلاشی پارٹی  دیکھ کر فرار ہونے کی کوشش کی ۔پولیس نے دونوں کو دبوچ کر ان سے پوچھ تاچھ شروع کی ۔دونوں کی شناخت لیاقت احمد میر ولد عبد لا احد میر اور عاقب رشید میر ولد عبدا لرشید ساکن ہائین ترہگام کپوارہ کے طورہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ دونوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولی باردو برآمد کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس زیر نمبر363/2020درج کرلیا۔ادھر ایس ایس پی راجوری چندن کوہلی کے مطابق ایک صدقہ اطلاع ملنے کے بعدضلع راجوری کے گھمبیرمغلان علاقے میں تلاشی آپریشن کے دوران ایک زیر زمین کمین گاہ کا پتہ لگا یا گیا ۔یہ آپریشن پولیس اور فوج نے مشترکہ طور عمل میں لایا اور کمین گاہ سے 2اے کے47رائفلیں،2میگزین،270گولیاں،2چینی ساخت کے پستول،2میگزین،75پیکا گولیاں،12کمبل،10ڈیٹو نیٹراور6کلو گرام دھماکہ خیز مواد بر آمد کیا گیا۔