کے کے شرما مشیر کے عہدے سے مستعفی

سٹیٹ الیکشن کمشنر کا حلف دلایا گیا

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کیول کمار شرما کو سٹیٹ الیکشن کمشنر کے عہدے کا حلف دلایا ۔ اس موقعہ پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے  کے کے شرما کو اس نئی تقرری کیلئے مبارکباد پیش کی ۔ اس سے قبل کے کے شرما ل مشیر کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دے رہے تھے ۔ اس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر کے مشیران فاروق خان ، آر آر بٹھناگر ، بصیر خان ، چیف سیکریٹری ، فائنانشل کمشنر خزانہ ، پرنسپل سیکرٹری داخلہ ، پرنسپل سیکریٹری مکانات و شہری ترقی ، پرنسپل سیکریٹری بجلی و اطلاعات ، پرنسپل سیکرٹری ، کمشنر سیکریٹری صنعت و حرفت ، کمشنر سیکرٹری انتخابات و ٹرانسپورٹ ، سیکرٹری دیہی ترقی و پنچائتی راج اور کے کے شرما کے اہلِ خانہ موجود تھے ۔ 
 
 

تازہ ترین