تازہ ترین

پلوامہ حملے کو سازش بتانے والی کانگریس ملک سے معافی مانگے: جاوڈیکر

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی// وزیر اطلاعات نشریات پرکاش جاوڈیکر نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ پلوامہ دہشت گردانہ حملے کو سازش قرار دینے والی کانگریس کو ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔مسٹر جاوڈیکر نے آج ٹوئیٹ کرکے کہا ، "پاکستان نے اعتراف کیا کہ اس نے پلوامہ میں حملہ کیا۔ اب کانگریسیوں اور باقی لوگوں نے جو سازش کی بات کی تھی انہیں ملک سے معافی مانگنی چاہئے ۔پاکستان کے وزیر فواد چوہدری نے جمعرات 29 اکتوبر کو پاکستانی پارلیمنٹ میں دئے گئے اپنے بیان میں اعتراف کیا کہ پلوامہ دہشت گردی کے حملے میں پاکستان کا ہاتھ تھا۔ انہوں نے گذشتہ سال پلوامہ میں ہونے والے دہشت گرد حملے کو پاکستان اور اس کے وزیر اعظم عمران خان کا کارنامہ قرار دیا تھا۔ گذشتہ سال 14 فروری کو پلوامہ میں سنٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا۔ خودکش بمبار نے بارود سے بھری کار کو سی آر پی ایف کے قافلے میں گھسادیا۔ اس دھماکے میں 40 جوان ہلاک ہوگئے تھے ۔یو این آئی۔