تازہ ترین

ملک میں کورونا ٹسٹ کی تعداد 10.77 کروڑ سے زیادہ

ایکٹیو کیسز 6 لاکھ سے کم ، شفایابی کی شرح 91 فیصد سے متجاوز

تاریخ    31 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نئی دہلی//ملک میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے زیادہ سے زیادہ جانچ کرکے انفیکشن سے متاثروں کا پتہ لگانے کی مہم میں 29 اکتوبر کو فی دس لاکھ کی آبادی پر ٹسٹ کا اوسط 77 ہزار سے زیادہ ہوگیا ہے ۔انڈین میڈیکل ریسرچ کونسل آف انڈیا (آئی سی ایم آر) کی جانب سے جمعہ کو جاری اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ جمعرات کو 11 لاکھ 64 ہزار 648 نمونوں کی جانچ کی گئی اور اسے ملا کر مجموعی طورسے 10 کروڑ 77 لاکھ 28 ہزار 88 ہوگیا ہے ۔اس بنیاد پر ملک میں فی دس لاکھ کی آبادی پر جانچ کا اوسط 77,937 ہوگیا ہے ۔کورونا وائرس کے بڑی سطح پر پھیلنے کو روکنے کے لئے ملک میں روزانہ اس کی جانچ کی مہم کے تحت 24 ستمبر کو ایک دن میں چودہ لاکھ بانوے ہزار 409 نمونوں کی ریکارڈ جانچ کی گئی تھی۔گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں اس جان لیوا وبا کے مریضوں کی شفایابی میں اضافے سے ملک میں ایکٹیو کیسز کی تعداد چھ لاکھ سے نیچے آگئی ہے اور شفایابی کی شرح 91 فیصد سے تجاوزکرگئی ہے ۔ 21 ستمبر تک ملک میں 10.03 لاکھ سے زائد ایکٹیو کیسز تھے ، تب سے اس کی تعداد میں مسلسل کمی آرہی ہے اور اب یہ مزید کم ہوکر چھ لاکھ سے بھی کم رہ گئی ہے ۔ لگاتار دو دن کی تیزی کے بعد وائرس کے یومیہ کیسز میں معمولی کمی آئی ہے ۔ ایک دن میں ملک کے مختلف حصوں میں کووڈ 19 کے مزید 48،648 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ ایک روز قبل جمعرات کو یہ تعداد 49،881 ، بدھ کے روز 43،843 اور منگل کو 36،470 نئے کیس سامنے آئے تھے ۔مرکزی وزارت صحت و خاندانی بہبود کی جانب سے جمعہ کے روز جاری تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے 57،386 مریض شفایاب ہوئے ہیں ، جس سے وبا سے شفایابی کی شرح 91.15 فیصد ہوگئی ۔ اب تک کورونا وائرس کے تقریبا 80.89 افراد متاثر ہوچکے ہیں ، جن میں سے 73 لاکھ سے زائد مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ اسی عرصہ کے دوران 563 مریضوں کی ہلاکت سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 1.21 لاکھ سے زائد ہوچکی ہے ۔صحت مند افراد کی تعداد میں اضافے سے ایکٹیو کیسز 9،301 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 5،94،386 رہ گئی ہے ۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 91.15 فیصد ،ایکٹیو کیسز کی شرح 7.35 فیصد، جبکہ اموات کی شرح 1.50 فیصد ہے ۔ملک میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ریاست مہاراشٹر ہے جہاں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز میں 2،137 کی کمی کے ساتھ مجموعی تعداد 1.28 لاکھ رہ گئی ہے جبکہ ہلاکتوں کی تعداد 156 سے بڑھ کر مجموعی تعداد 43،710 ہوچکی ہے ۔ وہیں ریاست میں 7،883 افراد صحت مند ہوئے ہیں ، جس سے صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 14.95 لاکھ ہوگئی ہے ۔