عوامی اتحاد وفد کا دورہ لداخ ،مقامی لیڈران و عوام سے ملاقاتیں

تاریخ    30 اکتوبر 2020 (02 : 01 PM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ سے وابستہ لیڈران کا ایک وفد جمعہ کو لداخ پہنچا جہاں وفدکو مقامی لیڈران سے ملاقات کا پروگرام ہے۔
فورم کا وفد عمر عبد اللہ،غلام نبی لون ہانجورہ،ناصر اسلم وانی،مظفر شاہ اور وحید پرہ پر مشتمل ہے۔
دراس پہنچنے پر وفد کا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا۔
وفد نے لوگوں سے اگست4،2019کی صورتحال بحال کرانے کی جد و جہد میں اُن کا تعاون طلب کیا۔
عمر عبد اللہ نے دراس اور کرگل کے عوام کو بتایا کہ وہ اکیلے نہیں ہیں بلکہ لیہہ،کرگل اور جموں کشمیر کے لوگ مل کر اس جد و جہد میں شامل ہیں۔ 
عمر اس سلسلے میں سماجی ویب سائٹ ٹویٹر پر بھی تفاصیل ڈالیں۔
قابل ذکر ہے کہ دفعہ370کی منسوخی کے بعد یہ مین اسٹریم لیڈران کا پہلا دورہ لداخ ہے۔
 

تازہ ترین