تازہ ترین

ایمپلائزجوائنٹ ایکشن کمیٹی ملازمین کا احتجاج

سرکار سے ایس آر او324 کو واپس کرنے کا مطالبہ

تاریخ    30 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


جموں // آل جے اینڈ کے ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صد ربابو حیسن مملک کی قیادت میں مملازمین نے جمعرات کے روز یہان اپنے مطالبات کو لیکر ایک زور دار احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین ایس آر او324کو واپس کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ مظاہرین میں یشپال شرما ، میناکشی شرما ، منیش شرما ، ارون کمار شرما ،انیل کیسر، شام سنگھ ، لیکھ راج شرما ، محمد صادق، راکیش سنگھ ،وکاس شرما ،مدن لعل، وجے ورما ، اشوک کمار،بھوپیندر سنگھ ، گردھاری لعل ،وپن گپتا و دیگران نے بھی شرکت کی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے بابو حسین ملک نے  ا س متضاد ایس آر او کو فوری طور سے واپس لینے کا مطالبہ کرتے نہوئے کہا کہ اس سے ،ملازموں میں عدم تحفظ پھیل گیا ہے ۔انہون نے کہا کہ جبری ریٹائرمنٹ کیلئے 48سال کی عمر اور 22سال کی سروس کی شرط کسی بھی طرح سے جائز نہیں ہے۔امننہون نے ملازمین کے دیگر مطالبات کو بھی حل کرنے کا مطالبہ کیا،جن میں کلرکل کیڈر کی تنخواہوںمیں تفاوت کو دور کرنا ،یومیہ اجرتوں پر کام کرنے والے ملازمین اور عارضی ملازمین کو باقاعدہ بنانے کا مطالبہ ،این آر ایچ ایم ،خدمت مراکز ،ہوم گارڈز،آشا ورکروں ،آنگن واڑی ورکروں کو باقاعدہ بنانے کا بھی مطالبہ شامل ہے۔بابو حسین ملک نے سرکا رسے متضاد ایس آر او کو دس دنوں کے اندر نادر واپس لینے کا مطالبہ کیا،بصورت دیگر ملازمین سڑکوں پر آنے کو مجبور ہوجائیں گے،جسکی تمام تر ذ،مہ واری سرکار پر عائد ہوتی ہے۔

تازہ ترین