تازہ ترین

نئے اراضی قوانین کے خلاف جموں میں اپنی پارٹی کا احتجاج

’جموں کو ہلکے میں نہ لیں، ہمارے حقوق کا تحفظ کیاجائے‘

تاریخ    30 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


جموں//اپنی پارٹی نے جموںوکشمیر میں نئے اراضی قوانین کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت ِ ہند سے اپیل کی ہے کہ سیاہ قانون جوکہ عوام کی خواہشات کے خلاف ہے، کو واپس لیاجائے  جنرل سیکریٹری اور صوبائی صدر منجیت سنگھ کی قیادت میں اپنی پارٹی لیڈران پریس کلب جموں کے باہر جمع ہوئے اور احتجاج کیا۔صوبائی خواتین ونگ صدر نمرتہ شرما، ریاستی کارڈی نیٹر اوبی سی مدن لال چلوترہ، ریاستی کارڈی نیٹر ایس سی بودھ راج بھگت، سابقہ ایم ایل اے پریم لال، پرنو شگوترہ، شنکر چب، میڈیا کارڈی نیٹر رقیق احمد خان وغیرہ بھی احتجاج میں شامل تھے ۔ہاتھوں میں پارٹی جھنڈے اُٹھائے مظاہرین نے الزام لگایاکہ مقامی لوگوں کو لگتا ہے کہ یہ قانون اُن سے صلاح ومشورہ کے بغیراُن کے حقوق چھیننا ہے۔ مظاہرین نے پریس کلب سے ڈوگرہ چوک کی طرف احتجاجی ریلی نکالی کی کوش کی لیکن پولیس کی بھاری نفری نے سڑک پر رکاوٹیں کھڑی کر کے اُنہیں آگے جانے سے روکا۔وکرم ملہوترہ نے کہا’’ہم اپنی آنے والے نسل کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کریں گے، حکومت ہند کو نظرثانی کر کے فیصلے کو واپس لینا چاہئے جوکہ لوگوں کے مفادات کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہاکہ نئے اراضی قوانین کے نوٹیفکیشن کے بعد سے لوگوں میں اضطرابی صورتحال ہے، انہیں یقین نہیں کہ حکومت ِ ہند کی ہرقدم پر حمایت کرنے کے باوجود اُن کے ساتھ ایسا کیاجائے گا۔ حکومت ِ ہند نے جموں کو صدمہ پہنچایا ہے، یہ عوام مخالف قانون ہے، اِس کو جتنا جلدی ہوسکے واپس لیاجائے۔ اپنی پارٹی صدر وسابقہ وزیر منجیت سنگھ نے کہاکہ جموں وکشمیر بالخصوص جموں خطہ کے لوگوں میں سخت غم وغصہ ہے ، جموں کے ڈوگروں نے حکومت پر بھروسہ کیاتھا لیکن اب اُن کے ساتھ دھوکہ ہوا ہے۔ صنعتی شعبہ، سیاحتی شعبہ،روزگار، تجارت، زرعی شعبہ، ڈیلی ویجرز/عارضی ملازمین سے متعلق معاملات ابھی حل طلب ہیں، حکومت کے پاس اِن شعبہ جات کی بحالی اور یومیہ اجرت ملازمین کی مستقلی کا کوئی منصوبہ نہیں اور اب نیا اراضی قانون لاکر لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکاگیاہے۔ مظاہرین میں اعجاز کاظمی، راج شرما، غلام نبی شاہ، سردیش رینہ، جوگیندر سنگھ، وائی بہو مٹو، سندیپ گندوترہ، سمرنجیت سنگھ، دلبیر سنگھ، جے پی سنگھ، ہتیشور سنگھ چب، لکوندر سنگھ، راج کمار للوترہ، سوہن سنگھ سونی، سنسار چند، جگدیش پانڈے، ماسٹر لال حسین، ویشال زوتشی، سنجے دھر، ونود پنڈیتہ، موہن سنگھ بٹی، وجے منگوترہ، شیتل سنگھ، سنجے ، مارشل دتہ، راجندر گپتا، امت شرما، انکت شرما، جگمیت سنگھ، راہل پال، گلشن کمار، امت گندوترہ وغیرہ بھی شامل تھے۔

تازہ ترین