تازہ ترین

دنیا میں کورونا وائرس کی وجہ سے 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (51 : 12 PM)   


یو این آئی
واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کی وبا کی وجہ سے اب تک 11.73 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرہ افراد کی کل تعداد 4.44 کروڑ کو عبور کرچکی ہے۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے مرکز (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، کورونا وائرس سے 44482604 افراد متاثر اور 1173292افراد کو ہلاک ہوگئے ہیں۔ کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں انفیکشن کی وجہ سے اب تک227673 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد8855433 تک جا پہنچی ہے۔
ہندوستان میں ، پچھلے 24 گھنٹوں میں کورونا انفیکشن کی وجہ سے مزید 517 افراد کی موت ہوگئی ، جس سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعداد 120526ہوگئی ، جب کہ اس وبا کے49881 نئے معاملوں کے ساتھ متاثرہ افراد کی تعداد 80.40 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین