تازہ ترین

کورونا کے روزانہ معاملوں میں پھر اضافے کا رجحان،49881 نئے کیس ظاہر

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (01 : 12 PM)   


یو این آئی
نئی دہلی// کیرالہ ، مہاراشٹر اور دہلی میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے معاملات میں اضافے کی وجہ سے ، ملک میں مسلسل دوسرے دن ان کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد ایک دن میں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 500 سے بھی تجاوز کرگئی۔
جمعرات کو صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 49881نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 80.40 لاکھ ہوگئی ہے۔ ایک روز قبل بدھ کے روز43843 مریضوں میں انفیکشن کی اطلاع ملی تھی ، جبکہ منگل کو یہ تعداد36470 تھی۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 56480 افراد نے وبا کو شکست دی۔ اس سے زیر علاج مریضوں کی تعداد7116سے گھٹ کر 603687ہوگئی ہے۔ وہیں 517 مریضوں کی موت کے بعد ، ہلاک ہونے والوں کی تعداد120527 ہوگئی ہے۔
 

تازہ ترین