پارٹی کا احتجاجی پروگرام ناکام بنانے کیلئے سرینگر میں پی ڈی پی دفتر سیل:محبوبہ

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (50 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//پولیس نے جمعرات کو پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے سرینگر دفتر کو محاصرے میں لے لیا۔ یہ اقدام پارٹی کے اس بیان کے بعد اُٹھایا گیا جس میں آج اراضی قوانین کی ترمیم کیخلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا۔
سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے پارٹی دفتر کو محاصرے میں لینے پر انتظامیہ کی مذمت کی ہے۔
محبوبہ نے ایک ٹویٹ میں کہا” پی ڈی پی کا سرینگر دفتر سیل کرکے کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ایسے ہی ایک احتجاج کیلئے جموں میں اجازت دیدی گئی، تو یہاں اس کو ناکام بنانے کی کیا وجہ ہے؟“
یاد رہے کہ پی ڈی پی کارکنان نے گاندھی نگر جموں میں گذشتہ روز اراضی قوانین میں ترمیم کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
 

تازہ ترین