شمالی قصبہ سوپور میں آگ کی واردات ،تین رہائشی مکا ن خاکستر، دو کو جزوی نقصان

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (37 : 11 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آگ کی ایک واردات میں تین رہائشی مکانوں کو شدید جبکہ مزید دو مکانوں کو جزوی نقصان ہوا۔
آگ کی یہ واردات گذشتہ شام دیر گئے قصبہ کے نہار پورہ علاقے میں پیش آئی۔
اطلاعات کے مطابق آگ غلام نبی شاہ کے دو منزلہ مکان سے ظاہر ہوئی جس نے عبد المجید شاہ اور ریاض احمد شاہ کے مکان کو بھی لپیٹ میں لیا۔
 اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ تین مکانوں کے خاکستر ہونے کے نتیجے میں ان میں موجود لاکھوں کا سامان بھی خاک ہوگیا۔
اس واردات میں علی محمد شاہ اور بشیر احمد شاہ کے مکانوں کو بھی جزوی نقصان ہوا۔
اس دوران فائر اینڈ ایمر جنسی محکمہ کی ٹیم جائے مقام پر پہنچی اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا۔ 
 

تازہ ترین