کشمیر اور دہلی میں چھ مقامات پر این آئی اے کے چھاپے

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (28 : 10 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو وادی کشمیر اور دہلی میں چھ مقامات پر چھاپے مارے۔یہ چھاپے غیر سرکاری رضاکار تنظیموں اور خیراتی اداروں کے دفاترمیں فنڈنگ کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے ۔
این آئی اے بیان کے مطابق ان چھاپوں کے دوران بعض قابل اعتراض دستاویزات اور چیزیں ضبط کی گئیں۔
اطلاعات کے مطابق کشمیر اور دہلی میں جن مقامات پر چھاپے مارے گئے ان میں فلاح عام ٹرسٹ،جے کے یتیم فاونڈیشن،سالویشن مومنٹ،جے کے وائس آف وکٹمز اور چیئرٹی الائنس دہلی وغیرہ شامل ہیں۔
یہ چھاپے اُس کیس کے سلسلے میں ڈالے گئے جس کے بارے میں8اکتوبر کو ایف آئی آر درج کی گئی ۔
 

تازہ ترین