آذربائیجان کا آرمینیا کی مسلح افواج پر گولہ باری کا الزام

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   
(File Photo)

 باکو //آذربائیجان نے آرمینیا کی مسلح افواج پر ضلع تار تار میں گولہ باری کرنے کا الزام عائد کیا اور یہ علاقہ ناگورنو قرہباخ میں واقع ہے ۔ وزارت نے کہا ‘‘آرمینیا کی مسلح افواج نے 28 اکتوبر کی صبح ساڑے سات بجے ضلع تارتار کے علاقے میں گولہ باری کی’’۔انہوں نے بتایا کہ قرہباخ کی سرحد پر27 ستمبر سے جنگ شروع ہوئی تھی ۔ آرمینیا اور آذربائیجان ایک دوسرے پر دشمنانہ کاروائیاں کرنے کا الزام عائد کررہے ہیں اور قرہباخ کے دارالحکومت استپاناکرت اور دیگر شہروں میں پر امن بستیوں میں گولہ باری کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔ آرمینیا نے پہلی بار مارشل لاء کا اعلان کیا ہے اور دعوی کیا ہے کہ انقرہ باکو کی حمایت کر رہا ہے ۔روس ، امریکہ اور فرانس کے لیڈروں نے تنازعہ کے خاتمے اور بات چیت شروع کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے مخالف گروپوں کو آگے آنے کی اپیل کی ہے ۔
 

تازہ ترین