تازہ ترین

دنیا بھرمیں کورونا متاثرین کی تعداد 4.44 کروڑ سے متجاوز

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی// دنیا کا کوئی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے ۔ دنیا میں جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس (کووڈ-19) سے 4.42 کروڑسے زائد افراد متاثر اور اس جان لیوا وبا سے 11.71 لاکھ سے زیادہ مریض ہلاک ہوچکے ہیں۔ دنیا بھر جان لیوا وبا سے اب تک 32,447,505مریضوں نے شفایابی حاصل کی ہے ۔امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر ( سی ایس ایس ای ) کے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس نے دنیا بھر میں 44,252,677 افراد کو متاثر اور 1,171,479 مریضوں کو ہلاک کیا ہے ۔ کووڈ 19سے دنیا میں سے زیادہ اور بری طرح متاثر امریکہ میں اس وبا سے متاثر226711 افراد کی موت جبکہ متاثرین کی تعداد 8،778،680 تک جا پہنچی ہے ۔ ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کوروناوائرس کے 43،893 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جس سے متاثرین کی کی تعداد بڑھ کر 79.90 لاکھ سے زائد ہوگئی ۔ اسی عرصے کے دوران 58،439 افراد نے کورونا کو شکست دی ہے جس سے شفایاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 72.59 لاکھ سے متجاوز کر چکی ہے ۔۔ نئے کیسز کے مقابلہ میں صحت مند کیسز کی تعداد زیادہ ہونے سے ایکٹیو کیسز 15،054 سے گھٹ کر 6،10،803 رہ گئی ہے ۔ اسی مدت کے دوران کورونا وائرس کے 508 مریضوں کی موت سے اب تک ہلاک شدگان کی تعداد 1،20،010 ہوچکی ہے ۔ برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54.39 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 1.57 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 15.37 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 26،409 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ابھی تک فرانس میں 12.44 لاکھ سے زیادہ افراد جان لیوا وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 35،582 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ اسپین میں اب تک 11.16 لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا کی گرفت میں آچکے ہیں اور 35،298 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ارجنٹائنا میں کووڈ 19 سے اب تک 11.16 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 29،730 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کولمبیا میں اب تک 10.33 لاکھ سے زائد افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 30،565 افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ برطانیہ میں اب تک 9.20 لاکھ سے زیادہ افراد کوروناوائرس سے متاثر اور 45،455 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ میکسیکو میں کوروناوائرس سے اب تک 9.01 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 89،814 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔لاطینی امریکی ملک پیرو میں کورونا وائرس کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اب تک اس وائرس سے اس ملک میں 8.90 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 34،197 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں 7.17 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 19،053 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ایران میں اس وبا سے 5.81 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 33،299 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔یوروپی ملک اٹلی میں اس مہلک وائرس سے 5.64 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 37،700 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ چلی میں 5،04 لاکھ سے زیادہ افراد کووڈ19 سے متاثر ہوئے ہیں اور 14،026 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اب تک 4.63 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر اور 10،121 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔عراق میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 4.59 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 10،724 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد چار لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 5،838 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔انڈونیشیا میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 3.96 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 13،512 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ابھی تک فلپائن میں کورونا وائرس سے 3.73 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 7،053 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ یوکرین میں کورونا وائرس کے 3.66 لاکھ سے زیادہ کیسز ہیں اور 6،770 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ابھی تک ترکی میں اس وبا سے 3.66 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر اور 9،950 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ مملکت سعودی عرب میں کوروناوائرس کے 3.45 لاکھ سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 5،329 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا سے 3.33 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 10،899 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پڑوسی ملک پاکستان میں اب تک 3.30 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر اور 6،759 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ہالینڈ میں اب تک 3.18 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر اور 7،204 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں اب تک 3.11  لاکھ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 2،483 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔کرونا وائرس سے اب تک ایکواڈور میں 12،588 ، کنیڈا میں 10،052، بولیویا میں 8،672 ، مصرمیں6222، سویڈن میں 5،918 ، رومانیہ میں 6،574 ، چین میں 4،739 ،گوئٹے مالا میں 3665، پولینڈ میں 4،615 ، ہنڈوراس میں 2،639 اور پنامہ میں 2،650 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔دریں اثنا عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس کی عالمی وبا کے بارے میں نئی وارننگ جاری کر دی ہے ۔ موسم سرما کے آغاز سے قبل ہی یوروپ سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں کووڈ 19 کے کیسز میں بدستور اضافہ نوٹ کیا جا رہا ہے ۔ اس عالمی ادارے نے کہا ہے کہ کورونا کی نئی لہر کو روکنے کی خاطر زیادہ فعال انداز اختیار کرنا ہو گا۔ دنیا بھر میں کووڈ سے متاثرہ افراد کی تعداد44 ملین تک پہنچ گئی ہے جبکہ ہلاک شدگان کی تعداد گیارہ لاکھ کے قریب ہے ۔یواین آئی