تازہ ترین

۔11کے امتحانات اپنے اپنے سکولوں میں

جوائنٹ سیکریٹری بورڈ کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


بلال فرقانی
سرینگر// بورڈ آف اسکول ایجوکیشن نے امسال 11ویں جماعت کے امتحانات متعلقہ تعلیمی اداروں میں منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بورڑ کے جوائنٹ سیکریٹری امتحانات نے اس سلسلے میںجو نوٹیفکیشن زیر نمبر F(JSR/E/MP/Enr)KD/20امحررہ 28 اکتوبر2020 جاری کی ہے، اس میں کہا گیا ہے کہ بورڈان تعلیمی اداروں کو لاجسٹک معاونت فراہم کریگا، جنہیں امتحانات منعقد کرانے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بورڈ کی تدریسی کمیٹی کی جانب سے فیصلے کے بعد موجودہ سیشن کے دوران طلاب کو صرف ایک بار یہ رعایت دی جائے گی۔ جوائنٹ سیکریٹری امتحانات نے تمام ضلع و تحاصیل افسران کو ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولی سطح پر مخصوص تعلیمی ادارے کو’’امتحانی مرکز نمبر‘‘ تفویض کرنے کیلئے ’’مائیکرو پیک ‘‘معلومات مرتب کریں ، اسکول(مرکز) سے کس تعداد میں طلاب امتحان میں شرکت کریں گے اور ان تفصیلات کو بعد ازاں اسسٹنٹ سیکریٹری سٹرانگ روم کو ارسال کریں۔ انہوں نے ضلع و تحصیل افسران کو مزید ہدایت دی ہے کہ وہ اسکولی سطح پر رول نمبرات تفویض کریں اوران تفصیلات کو جوائنٹ سیکر یٹری امتحانات کے پرسنل سیکشن میں پیش کریں۔متعلقہ افسران کو ہدایت دی گئی ہے کہ یہ تفصیلات اور معلومات2نومبر تک متعلقہ جگہوں پر پیش کی جائے۔

تازہ ترین