تازہ ترین

رام بن میں ماحولیاتی نظام تباہی کے دہانے پر | قومی شاہراہ پر کھدائی سے اٹھنے والی دھول تشویشنا ک

تاریخ    29 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ایم ایم پرویز
رام بن//جموں سرینگر قومی شاہراہ پر زمین کی کھدائی اور نقل و حمل کے راستوں سے نکلنے والی دھول ماحولیاتی نظام کیلئے تباہی کا سبب بن رہی ہے ۔ ناشری سے جواہر ٹنل تک را م بن تک زیادہ تر جگہوں پر فضائی آلودگی نظرآتی ہے۔ماحولیاتی ماہرین اور ضلع ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ اڑنے والی دھول ضلع میں آلودگی کا ایک خطرناک ذریعہ بن چکی ہے اور یہ شاہراہ پر آلودگی کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ماہرین اور ڈاکٹروں نے کہا کہ سڑک کی دھول تباہ کن ثابت ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ مٹی کی کھدائی ہونے کی وجہ سے دھول اٹھ رہی ہے جس سے سانس کی بیماری کا خطرہ ہے۔تعمیراتی مقامات پر پانی چھڑکنے سے سڑک کی دھول کو نہیں روکا جاسکتا اور نہ ہی سڑک پختہ ہے کہ اس سے دھول صاف ہوسکے ۔شاہراہ پر اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والے ٹریفک پولیس افسر نے کہاکہ ٹریفک پولیس کے اہلکار ایک دن کے لئے وردی استعمال کرسکتے ہیںکیونکہ دھول بہت زیادہ ہے۔ جموں سرینگر ہائی وے پر ٹریفک پولیس ونگ میں کام کرنے والے افسر نے بتایا کہ میں ہر دن انہیںاپنی وردی تبدیل کرناپڑتی ہے کیونکہ اس پر دھول پیوست ہوجاتی ہے۔سڑک کے کنارے واقع ہوٹل مالکان بھی پریشان ہیں ۔اس کے علاوہ کچھ مقامات پر فضلہ کو بھی جلادیاجاتاہے جس سے بھی آلودگی میں اضافہ ہورہاہے ۔
 

تازہ ترین