تازہ ترین

کشمیری دستکار نوئیڈا میلے میں حصہ لیں گے

کاریگروں کا پہلا گروپ 30 اکتوبر کو روانہ ہوگا

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر// مجازی میلوں میں کرافٹ انٹرپرینوروں اور برآمد کنندگان کی کامیاب شرکت کے بعد سخت کووِڈ۔19 لاک ڈاون کے درمیان کشمیر ی کاریگر اور بُنکر جے اینڈ یوٹی سے باہر سے باہر 30 ؍اکتوبر سے 14؍ نومبر تک نوئیڈا ہاٹ میں شروع ہونے والی دیوالی اتسو میلوں میں شرکت کرکے اپنے دستکاری مصنوعات فروخت کرنے موقعہ حاصل کریں گے۔فیسٹول سیزن دستکاری اور ہینڈلوم سیکٹر کے لئے ریڈھ کی ہڈی کی مانند ہے۔14دِن کے میلے کے دوران براہِ راست کاریگر کانی اور پشمینہ شال ،سٹولز، کڑھائی کرنے والی لیڈی فیرن،پیپر ماشی مصنوعات ،کریول اورچین سٹچ اور قالین وغیرہ فروخت کریں گے۔جموں وکشمیر کی ہینڈی کرافٹ صنعت جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔کووِڈ۔19 پابندیوں سے ہوائی ، ریل او رروڈ ٹریفک کی معطلی کی وجہ سے بیرون ملک مقصود تک پہنچنے میں دستکاری مصنوعات کی فروخت نہ ہونے ولی انوینٹری کو شدید متاثر ہوئی ہے۔آج یہاں جاری ایک پریس بیان میں ہینڈی کرافٹس اینڈ ہینڈ لوم محکمہ کشمیر نے بتایا کہ دلچسپی لینے والے شرکأ کی جانب سے بڑی تعداد میں درخواستیں موصول ہونے کے بعدقریباً 40 کاریگروں اوربُنکروںکو قرعہ اندازی سے نکالا گیاجبکہ ان کاریگروں میں پہلا گروپ30؍ اکتوبر سے دیوالی اُتسواور دوسرا گروپ17؍ سے 27؍ دسمبر تک شیلپ اُتسو میں کرسمس اور نئے سال کی تقریبات کے ساتھ شرکت کر کے اپنے دستکاری مصنوعات فروخت کریں گے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ ہینڈلوم اور ہینڈ لوم محکمہ کے اَفسران کی دو ٹیمیں بھی شرکا ٔکو سہولیت فراہم کرنے اور ان کے اِنعقاد کے لئے نوئیڈا روانہ کی جائیں گی۔کاریگروں اوربُنکروں کو ایک بڑی ریلیف کے تحت حکومت نے شرکا کی جانب سے نوئیڈا ہاٹ میں سٹال کرایہ کی قیمت برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو بحال کرنے کا موقع فراہم کریں۔ اس سے قبل حکومت نے 49 ویںآئی ایچ جی ایف دہلی میلے اور 13 ویں ہندوستان قالین ایکسپو جو بالترتیب ای پی سی ایچ اور سی ای پی سی کے ذریعہ ورچیول انداز میں منعقد کی گئیں، میں کرافٹ برآمد کنندگان اوراَنٹرپرینوروں کی جانب سے شرکت فیس وصول کی تھی۔نوئیڈا ہاٹ کے منتظمین نے کہا ہے کہ اُنہوں نے شرکأ اور میلے میں آنے والے لوگو ں کے لئے حفظانِ صحت سے متعلق ماحول یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے ہیں ۔ نمائشوں کے دوران وزیٹروں کی مزید دلچسپی کے لئے ضیافتوں کی دکانیں،ثقافتی سرگرمیوں ، کھیل اور تفریحی زونوں کا بھی اِنتظام کیا جائے گا۔