تازہ ترین

پروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے کوشش کریں

سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 76 ویں بورڈ میٹنگ

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//لیفٹننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے جموں و کشمیر سٹیٹ پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی 76 ویں بورڈ آف ڈائریکٹرز میٹنگ کی صدارت کی ۔ میٹنگ میں فائنانشل کمشنر خزانہ ، پرنسپل سیکریٹری سائنس و ٹیکنالوجی ، پرنسپل سیکریٹری پاور ڈیولپمنٹ ، ڈائریکٹر فائنانس ، جے کے ایس پی ڈی سی میٹنگ میں موجود تھے ۔ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے بصیر خان نے کہا کہ کارپوریشن کے تمام پروجیکٹوں کی تکمیل کیلئے ہر ممکن کوشش عمل میں لائی جانی چاہئے ۔ دورانِ میٹنگ متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ معاملات یا اختلافات کے حل پر تبادلہ خیال کیلئے کمیٹیوں کو تشکیل دینے کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔ میٹنگ میں انجینئرنگ پرکیورمنٹ اور کنسٹرکشن کنٹریکٹروں کے حق میں واجب الادا بلوں کی ادائیگی کا بھی فیصلہ لیا گیا ۔ تا ہم اس سلسلے میں متعلقہ ایگزیکٹو ڈائریکٹروں کی جانب سے واجبات کی توثیق لازمی قرار دی گئی ۔ دوران میٹنگ دیگر معاملات پر بھی غور و خوض ہوا جن میں مشاورتی خدمات میں توسیق ، واجبات کی ادائیگی اور کارپوریشن کے دیگر معاملات شامل ہیں۔