تازہ ترین

مزید خبرں

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


ڈاکٹر شوکت شفاؔ کی تصنیف اور البم کی رسم رونمائی کل

سرینگر//جموں اینڈ کشمیر کلچر ل اکیڈیمی اور مراز ادبی سنگم کے باہمی اشتراک سے29اکتوبر کو ٹائیگور ہال سرینگر میں ایک ادبی تقریب کا اہتمام ہونے جا رہا ہے۔ جس میں ڈاکٹر شوکت شفا ؔ کی کتاب کانے والے(شعرء سونبرن) اور سونچہ سد ر کملر( حمدیہ البم) کی رسم رونمائی انجام دی جائے گی۔ تقریب میں رفیق راز بطور مہمان خصوصی شریک ہونگے۔ تقریب میںوادی کے اطراف واکناف سے ادبیوںاور قلمکاروں کی شرکت متوقع ہے۔
 

معروف تاجر غلام محی الدین وانی کا انتقال

 ڈاکٹر فاروق، عمر عبداللہ اور پارٹی لیڈروں کا اظہارِ تعزیت

سرینگر// نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے معروف تاجر حاجی غلام محی الدین وانی ساکن آبی گذر حال کہنہ کھن ڈلگیٹ کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ دونوں لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے جملہ سوگوران خصوصاً اولادان کیسا تھ تعزیت کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے مرحوم کی جنت نشینی اور بلند درجات کیلئے بھی دعا کی۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹیلی فون پر سوگوران کیساتھ تعزیت کی اور ڈھارس بندھائی ۔ یاد رہے کہ مرحوم ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے ہم جماعتی تھے۔ دونوں لیڈران نے اس سانحہ ارتحال پر مرحوم کے بھتیجے عارف شفیع وانی(ایگزیکٹو ایڈیٹر گریٹر کشمیر) کیساتھ بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی جنرل سکریٹری علی محمدساگر، معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفیٰ کمال ،صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس اور ترجمان عمران نبی ڈار نے بھی وانی خاندان کیساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔ ادھرریاستی اسمبلی کے سابق سپیکر و چیئرمین جموںوکشمیر رورل ڈیولپمنٹ سوسائٹی مبارک گل ، چیئرمین شمالی کشمیرخواجہ محمد شفیع اور ضلع چیئرمین عبدالمجیدآخون نے گریٹر کشمیر کے ایگزیکٹیوایڈیٹر عارف شفیع وانی کے چچا کی وفات پر رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے مرحوم کی جنت نشینی کیلئے دعا کی ہے اور جملہ سوگواراں سے تعزیت کااظہار کیاہے۔