تازہ ترین

نمائش گاہ میں محکمہ اطلاعات کا کلچرل پروگرام منعقد

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


سرینگر//سرینگر میں محکمہ انفارمیشن کی جانب سے ایک کلچرل پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں کئی اداکاروں نے اپنی جوہر دکھا کر لوگوں کو محظوظ کیا۔عوامی اور ادبی حلقوں نے اسطرح کے پروگرام منعقد کرنے پر خوشی کا اظہاکیا۔ محکمہ انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز نے ینگ ڈرامہ ٹیسٹس سو سائٹی کے باہمی اشتراک سے نمائش گاہ سرینگر میں ایک کلچر ل پروگرام کا اہتمام ہوا۔ جس میں کئی نامور اداکاروں نے شرکت کر کے اپنے فن کامظاہرہ کیا۔ تقریب پر اداکاروں نے ڈرامہ پیش کر کے لوگوں کو محظوظ کیا۔ ینگ ڈرامہ ٹیسٹس سوسائٹی کے سربراہ الطاف حسین نے کہاکہ کشمیری زبان، کلچرل، ثقافت کرفروغ دینے کیلئے سوسائٹی سرگرمی کے ساتھ اپنا رول اداکر رہی ہے۔اس کلچرل پروگرام میں جن اداکاروں نے شرکت کی اُن میں شہزاد شبیر، خورشید میر، مہجبن انکساری، مشتاق میر قابل ذکر ہیں۔ ادھر عوامی حلقوں نے اسطرح کے پروگرام منعقد کرنے پر ڈائریکٹر انفارمیشن اور پبلک ریلیشنز کا شکریہ اداکیا ہے۔