تازہ ترین

شکایات کا نپٹارا| مشیر بصیر خان سے متعددعوامی وفود ملاقی

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 سرینگر//لفٹینٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے کل چرچ لین سونہ وار سرینگر میں عوامی شکائتی ازالہ کیمپ میں لوگوں کے مسائل اور شکائتوں کا جائزہ لیا ۔ منعقدہ کیمپ کے دوران مشیر نے متعدد وفود اور افراد کے مسائل اور مانگوں کی شنوائی کی ۔ ویری ناگ سے آئے بی ڈی سی چئیر پرسن اور ارکان پر مشتمل وفد نے مشیر کو اُن کے علاقے کی ترقیاتی مسائل اور ضروریات کے بارے میں جانکاری دی ۔ انہوں نے اس سلسلے میں مانگوں کی یاداشت پیش کی جن میں ٹرانسفارمر کی توسیع ، کپرن سڑک کے باقی ماندہ حصے کی تعمیر و تجدید ، صحت سہولیات میں توسیع ، بنک کی شاخ کا قیام شامل ہے ۔ اوڑی سے آئے ٹھیکیداروں  کے ایک وفد نے واجبات کی واگذاری کی مانگ کی اور پلوامہ سے آئے وفد نے اُن کے علاقے میں زمین پر غیر قانونی قبضہ ہٹانے اور وہاں میوہ منڈی قائم کرنے کی مانگ کی ۔ لال پورہ کپواڑہ سے آئے وفد نے پینے کے پانی کی بہتر فراہمی کی مانگ پیش کی اور بڈگام سے آئے پنچائتی ارکان پر مشتمل وفد نے اُن کے علاقے سے متعلق عوامی افادیت کے حامل مسائل اٹھائے ۔ دوران کیمپ بجلی شعبہ ، مال ، صحت ، پی ایم جی ایس وائی اور دیگر محکموں سے متعلق مسائل و معاملات ، سڑکوں کی توسیع ، نالیوں کی تعمیر و تجدید ، سرکاری زمین پر ناجائیز قبضہ سے متعلق مسائل بھی مشیر کے غوش گذار کئے گئے ۔چند ایک معاملات میں مشیر نے موقعہ پر ہی مختلف محکموں کے افسروں کو اُن کا ازالہ کرنے کی ہدایت دی ۔
 

تازہ ترین