تازہ ترین

کوروناکے یومیہ نئے معاملے 40 ہزار سے نیچے آگئے

متاثرین کی مجموعی تعداد80لاکھ کے قریب،1لاکھ20ہزار اموات

تاریخ    28 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 نئی دہلی// ملک میں کورونا وائرس انفیکشن کی رفتار سست ہوتی جارہی ہے اور ایک دن میں سامنے آنے والے معاملے 40 ہزار سے نیچے آگئے ہیں اور ہلاک شدگان کی تعداد مسلسل دوسرے دن 500 سے نیچے رہی۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت کی جانب سے منگل کو جاری اعدادو شمار کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 36470 نئے معاملے سامنے آئے جبکہ 63842 لوگوں نے اس وبا کو مات دی ہے ۔ اس سے فعال معاملے 27860 گھٹ کر 625,857 رہ گئے ہیں۔ اس دوران 488 مریضوں کی موت ہونے سے اس سے جان گنوانے والوں کی تعداد 119,502 ہوگئی ہے ۔کورونا سے اب تک 79.46 لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں جن میں سے 72.01 لاکھ صحت مند ہوچکے ہیں۔ اس سے صحت مند ہونے والوں کی شرح بڑھکر 90.62 فیصد اور فعال معاملوں کی شرح 7.88 فیصد رہ گئی ہے ، جبکہ موت شرح 1.50 فیصد ہے ۔کورونا کی وبا سے سب سے زیادہ متاثر مہاراشٹر میں پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 6,344 کی کمی آنے کے ساتھ ان کی تعداد گھٹ کر 1,34,657 ہوگئی ہے ،جبکہ 84 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاک شدگان کی تعداد 43,348 ہوگئی ہے ۔وہیں اس دوران 9,905 لوگ صحت مند ہوئے ہیں، جس سے اس وبا سے نجات پانے والے لوگوں کی تعداد 14.70 سے زیادہ ہوگئی ہے ۔جنوبی ریاست کرناٹک میں ، پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران زیر علاج مریضوں کی تعداد میں 5627 کی کمی ہونے سے اب یہ تعداد 75،422 پر آ گئی ہے ۔ ریاست میں اموات کی تعداد 10،947 تک جا پہنچی ہے اور اب تک 7،19،558 افراد بازیاب ہوچکے ہیں۔ آندھرا پردیش میں ، اس عرصے کے دوران ، زیرعلاج مریضوں کی تعداد میں 2،090 کی کمی کے ساتھ یہ تعداد 28,770 ہوگئی۔ ریاست میں ابھی تک 6،606 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوچکے ہیں اور 7،73،548 افراد انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست ، اترپردیش میں اس عرصے کے دوران کورونا کے 665 زیر علاج مریضوں میں کمی دیکھنے میں آئی ، جس سے 6904 اموات ہونے سے مرنے والوں کی تعداد 26،652 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں اب تک 4.38 لاکھ سے زائد مریض بازیاب ہوچکے ہیں۔ تمل ناڈو میں ، زیر علاج مریضوں میں 1،338 کمی واقع ہوئی ہے اور یہ تعداد 29،268 پر آچکی ہے اور اب تک 10،956 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 6.71 لاکھ سے زیادہ افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ کیرالہ میں 93،848 زیرعلاج مریض ہیں اور 1،352 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ صحت مند افراد کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے ۔ اڈیشہ میں زیر علاج مریض 15،331 پر برقرار ہیں اور 1259 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ بیماری سے پاک ہونے والوں کی تعداد 2.66 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے ۔اس مدت کے دوران ، دارالحکومت دہلی میں 958 زیر علاج مریض سامنے آئے ہیں ، جن کی تعداد 25،786 رہ گئی ہے ۔ دہلی میں انفیکشن کی وجہ سے اموات کی تعداد 6،312 ہوگئی ہے اور اب تک 3.27 لاکھ سے زیادہ مریض انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ تلنگانہ میں کورونا کے 17،890 زیر علاج مریض ہیں اور 1،315 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں جبکہ اس وبا سے 2.13 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔ مغربی بنگال میں کورونا کے فعال معاملوں کی تعداد 173 سے بڑھ کر 37،190 ہوگئی ہے اور 6،546 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ اب تک 3.10 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں۔پنجاب میں سرگرم کیسوں کی تعداد بڑھ کر 4219 ہوگئی ہے اور انفیکشن سے راحت حاصل کرنے والے افراد کی تعداد بڑھ کر 1.23 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ اب تک 4،125 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مدھیہ پردیش میں سرگرم کیسوں کی تعداد 10،857 ہے اور 1.54 لاکھ سے زیادہ افراد بازیاب ہوئے ہیں جبکہ 2،890 افراد اس مرض سے ہلاک ہوگئے ہیں۔ گجرات میں 13،716 فعال کیسز ہیں اور 3،690 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور 1.50 لاکھ سے زیادہ افراد بھی اس مرض سے بازیاب ہوئے ہیں۔ بہار میں سرگرم معاملوں کی تعداد 9،355 ہوگئی ہے ۔ ریاست میں ، 1،058 افراد کورونا کی وجہ سے ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 2.01 لاکھ سے زیادہ افراد بھی انفیکشن سے صحت یاب ہوگئے ہیں۔ابھی تک کورونا کی وبا سے ، راجستھان میں 1863 ، ہریانہ میں 1،737 ، چھتیس گڑھ میں 1،861 ، جموں و کشمیر میں 1،444 ،اتراکھنڈ میں 1,001، آسام میں 908 ، جھارکھنڈ میں 872، پدوچیری میں 588 ، گوا میں 582 ، ہماچل پردیش میں293 ،تریپورہ میں 344 ،چنڈی گڑھ میں 222 ، منی پور میں 144 ، میگھالیہ میں 81 ، لداخ میں 71 ، سکم میں 65 ، انڈمان اور نکوبار جزیرے میں58،اروناچل پردیش میں 35 ، ناگالینڈ میں 33 اور دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو۔ موت واقع ہوئی ہے ۔یواین آئی
 
 

گو کرونا۔ کرونا گو،رام داس اٹھاولے کی کووڈ جانچ مثبت

ممبئی//کرونا وبا کے ابتدائی ایام میں" گو کرونا۔۔کرونا گو" کا نعرہ لگا کر کرونا پر قابو پانے کا دعوی کرنے والے مرکزی وزیر مملکت برائے سماجی انصاف رامداس اٹھاولے آج کرونا مثبت پائے گئے جانچ کئے جانے کے بعد انہوں نے خود کو نجی اسپتال میں داخل کرا لیا ہے - آٹھاولے نے یہ اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا اور ان کے رابطے میں آنے والے تمام افراد سے اپیل کی کہ وہ بھی ٹیسٹ کروائیں اور مکمل احتیاط برتیں۔ ۰۶سالہ اٹھاولے نے گزشتہ کل ممبئی میں ایک پر ہجوم تقریب میں شرکت کی تھی جس میں اداکارہ پائل گھوش ، سونی کنیشکا ، وکیل نتن ستپوتے ، بلڑد یوگیش کرکیرا اور تاجر انوکوش چاپیکر ، کی باقاعدہ طور پر ریپبلکن پارٹی آف انڈیا (اے ) میں شمولیت کا اعلان کیا گیا تھا۔یو این آئی
 

تازہ ترین