تازہ ترین

آنچار صورہ میں سرکردہ تاجر عبدالسلام گڈو فوت | جمعیت اہلحدیث کااظہار رنج و غم

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر/ / جمعیت اہلحدیث صدر پروفیسر غلام محمد بٹ نے آنچار صورہ کے سرکردہ تاجر عبدالسلام گڈو کے انتقال پر رنج و غم کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں پروفیسر بٹ نے کہا کہ عبدالسلام گڈو کی وفات جمعیت اہلحدیث کیلئے ایک ناقابل تلافی نقصا ہے ۔ انہوںنے مرحوم کی جنت نشینی اورلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی دعا کی۔ ادھر جمعیت کے ناطم اعلیٰ ڈاکٹر عبداللطیف الکندی نے کہا کہ اس سارے گھرانے کی توحید وسنت کے حوالے سے دی گئی قربانیاں ہماری تاریخ کا درخشاں باب بنی رہیں گی ۔دریں اثناء الکلیت السلفیہ للبنین و للبنات کے علاوہ جمعیت کے جملہ شعبہ جات ، ادارہ مسلم، سلفیہ انسٹیٹیوٹ پرے پورہ کا اسٹاف و طلباء اور سبھی نظماء جمعیت نے مرحوم کی جنت نشینی کی دعائیں کی ہیں ساتھ ہی سبھی لواحقین اور جمعیت حلقہ آنچارصورہ کے ساتھ اس غم و اندوہ کے موقع پر کامل یک جہتی کا اظہار کیا ہے۔