تازہ ترین

۔2104مسافر سرینگر پہنچے

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر//کورونا وائرس کے پیش نظر بیرون ممالک اور ریاست درماندہ ہوئے شہری کی گھر واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور حکام نے اتوار کو19پروایزں کے ذریعے 2104مسافروں سرینگر پہنچا ہے۔واضح رہے اب تک سرینگر ائیر پورٹ پر2,333گھریلو پروازیںاُتریں ہیں جن میں 3,14,073مسافروں نے سفر کیا ہے۔حکام کے مطابق اتوار کو کل 30پروازوں کے ذریعے 3662مسافر جموں اور سرینگر پہنچے ہیں۔ ان میں 19پروایزں 2104مسافروں کو لے سر ینگر کے ہوائی اَڈے پر اتریں۔ہوائی اَڈے پر اُترتے ہی تمام مسافروں کا کووِڈ۔19ٹیسٹ کیا گیا اوردونوں ہوائی اَڈوں سے اَپنے منازل کی طرف تما م اَحتیاطی تدابیر پر عمل پیر ا رہ کر روانہ کئے گئے۔حکومت نے ہوائی پروازوں کے ذریعے یوٹی میں وارِد ہونے والے تمام مسافروں کی آمد سکریننگ نمونے لینے اور قرنطین مراکز کی طرف لے جانے کے لئے معقول ٹرانسپورٹ اِنتظامات کئے گئے ہیں اور اِس دوران مرکزی شہری ہوا بازی اور صحت و خاندانی بہبود کی مرکزی وزارتوں کی جانب سے مقرر کئے گئے رہنما خطوط اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھا جارہا ہے۔