تازہ ترین

شہر خاص میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ | صارفین کو شدید دشواریوں کا سامنا

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر/شہر سرینگر باالخصوص شہر خاص میں خفیہ بجلی کٹوتی شیڈول جاری کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف سخت برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت سرینگر کوماڈل سٹی بنانے کے دعویٰ کر رہی ہے تو دوسری طرف شہر کو برقی رو سے محروم رکھا جاتا ہے ۔ صارفین نے کہا بجلی فیس تو وقت پر اداکی جاتی ہے لیکن بجلی کٹوتی بھی جاری ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ نے دن میں گھنٹو ں بجلی بند رکھنے کا عمل شروع کیا ہے ۔ شہر خاص کے رعناواری ، نوہٹہ، خانیار، بہوری کدل، راجوری کدل، گوجورارہ اور دیگر علاقوں میں بجلی کٹوتی کا عمل گذشتہ پندرہ دنوں سے جاری ہے ۔بجلی کٹوتی شروع کرنے پر صارفین نے محکمہ بجلی کے خلاف اپنی شدید ناراضگی ظاہرکی ہے ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ حکام اور لفٹنٹ گورنر سے اپیل کی ہے کہ بجلی کے خفیہ شیڈول کو فوری طور پر بند کرانے کیلئے مداخلت کریں تاکہ لوگوں کی درپیش مشکلات سے نجات مل سکے ۔ (سی این آئی )