تازہ ترین

’سپریم کورٹ کیا کہے، قیاس نہ کریں ‘: عمر عبداللہ

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// دفعہ 370کی بحالی سے متعلق مرکزی وزیر قانون کے بیان پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس نائب صدر عمر عبد اللہ نے کہا کہ ہم توقع نہیں کرتے ہیں کہ مرکزی سرکار کسی بھی چیز کو بحال کریگی ۔ عمر عبداللہ نے ایک ٹویٹ میں لکھا’’پیارے روی شنکر پرساد جی، ہم آپ سے توقع نہیں کرتے ہیں کہ آپ کسی بھی چیز کو بحال کریں، لیکن جب تک آپ یہ تجویز نہیں کر رہے ہیں کہ عدالت عظمیٰ نے اپنی آزادی سرنڈر کردی ہے اور آپ سے ڈکٹیشن لیتا ہے، براہ کرم یہ نہ سمجھیں کہ جج صاحبان کیا فیصلہ کریں گے‘‘۔
 

تازہ ترین