۔532مثبت،8اموات | کل متاثرین 91,861، مہلوکین کی تعداد 1438

تاریخ    26 اکتوبر 2020 (00 : 12 AM)   


پرویز احمد
سرینگر // جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 8افراد فوت ہوگئے۔ مہلوکین کی مجموعی تعداد 1438ہوگئی جن میں 478جموں جبکہ 960کشمیر سے تعلق رکھتے ہیں۔ اتوار کو 32سفر کرنے والوں سمیت مزید 532افراد کی پورٹیں مثبت آئیں۔ متاثرین کی مجموعی تعداد91861تک پہنچ گئی۔ ان میں 36672 جموں جبکہ کشمیر یہ تعداد 55ہزار کا ہندسہ پار کرکے 55189ہوگئی ہے۔ تازہ 532متاثرین میں 355کشمیر جبکہ 177جموں صوبے سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر کے 355متاثرین میں 124سرینگر، 26 بڈگام، 80 بارہمولہ،19 پلوامہ،36کپوارہ،14اننت ناگ،19بانڈی پورہ، 7 گاندربل، 5کولگام اور 25شوپیان سے تعلق رکھتے ہیں۔ جموں صوبے کے 177 متاثرین میں 113 جموں، 6راجوری،5ادھمپور،5ڈوڈہ، 6 کٹھوعہ، 16 پونچھ، 8 سانبہ، 12کشتواڑ،5رام بن اور ایک ریاسی سے تعلق رکھتا ہے۔ 

مزید 8اموات

 پچھلے24گھنٹوں کے دوران جموں و کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید 8افراد فوت ہوگئے۔ مرنے والوں میں 5کشمیر جبکہ 3جموں سے تعلق رکھتے ہیں۔ کشمیر میں فوت ہونے والے 5افراد میں ایک پلوامہ ایک، بڈگام اور 3بارہمولہ سے تعلق رکھتے ہیں۔ پلوامہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ کاکہ پورہ سے تعلق رکھنے والا ایک 32سالہ نوجوان صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ مذکورہ نوجوان زخمی ہونے کے بعد اسپتال میں زیر علاج تھا جہاں سنیچر اور اتوار کی درمیانی رات کو اسکی موت واقع ہوئی‘‘۔بڈگام میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا ’’ پکھر پورہ سے تعلق رکھنے والی ایک 65سالہ خاتون صدر اسپتال سرینگر میں کورونا وائرس سے ہونے والے نمونیا سے فوت ہوگئی‘‘۔بارہمولہ میں تعینات محکمہ صحت کے ایک سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ڈنگی وچہ رفیع آباد میں ایک، سیلو سوپور سے تعلق رکھنے والا ایک  اور چندوسہ بارہمولہ سے تعلق رکھنے والا ایک اور شخص کورونا وائرس سے فوت ہوگیا ‘‘۔سینئر ڈاکٹر نے بتایا کہ ان تینوں کی عمر 60سال سے زیادہ تھی اور تینوں کی موت سکمز صورہ میں واقع ہوئی‘‘۔ جموں صوبے میں 3افراد کورونا وائرس سے فوت ہوگئے۔مرنے والوں میںجموں ایک ، راجوری ایک اور ایک ڈوڈہ سے تعلق رکھتا ہے۔ 

حکومتی بیان

حکومت کی طرف سے جاری کئے گئے بلیٹن میں بتایا گیا ہے کہ نوول کورونا وائرس کے91,861معاملات سامنے آئے ہیں جن میں سے7,565سرگرم معاملات ہیں ۔ اَب تک82,858اَفراد صحتیاب ہوئے ہیں ۔جموں وکشمیر میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد1,438تک پہنچ گئی ،جن میں سے 960کا تعلق کشمیر صوبہ سے اور478کاتعلق جموں صوبہ سے ہیں۔اِس دوران اتوار کومزید639افرادشفایاب ہوئے ہیںجن میںجموں صوبے کے263اَفراداور کشمیر صوبے کے 376اَفرادشامل ہیں۔بلیٹن میں مزید کہا گیا ہے کہ اَب تک 21,75,682ٹیسٹوں کے نتائج دستیاب ہوئے ہیں جن میں سے  25؍اکتوبر 2020 ء؁ ء کی شام تک 20,83,821نمونوں کی رِپورٹ منفی پائی گئی ہے ۔علاوہ ازیں اَب تک6,41,369افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے جن کا سفر ی پس منظر ہے اور جو مشتبہ معاملات کے رابطے میں آئے ہیں۔ اِن میں18,154اَفراد کو ہوم قرنطین میں رکھا گیا ہے جس میں سرکار کی طرف سے چلائے جارہے قرنطین مراکز بھی شامل ہیں ۔7,565  اَفراد کوآئیسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ47,328اَفراد کو گھروں میں نگرانی میں رکھا گیا ہے۔اِسی طرح بلیٹن کے مطاب5,66,884اَفرادنے 28روزہ نگرانی مدت پوری کی ہے۔
 
 

تازہ ترین