تازہ ترین

بٹہ مالو نقب زنی کامعمہ حل، 3 چور گرفتار

۔18 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد

تاریخ    25 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
سرینگر// پولیس نے بٹہ مالو میں چوری کی ایک وادات میں ملوث 3نقب زنوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے18 لاکھ روپے مالیت کا مال مروقہ برآمد کیا ۔پولیس بیان کے مطابق 18اکتوبرکوپولیس تھانہ بٹہ مالو میں پرویز احمد بٹ ساکن اقبال آباد بٹہ مالونے تحریری شکایت درج کرائی کہ چوروںنے 17اور 18 اکتوبر کی درمیانی رات اس کے گودام میںنقب لگائی اور لاکھوں روپے مالیت کے مختلف برانڈکے سگریٹ چوری کئے۔پولیس نے اس سلسلے میںایف آئی آر نمبر 145/2020درج کرکے تفتیش شروع کی اور گودام کا معائنہ کرکے گواہوں کے بیانات قلمبند کیے ۔ تحقیقات کے دوران جدید آلات کو استعمال کرتے ہوئے مظفر احمد ڈار ساکن ہانجی ویرا پٹن سے پوچھ تاچھ کی اور مذکورہ شخص نے جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ چوری میں عمران حسین میر ساکن کاکر پورہ میرگنڈ پٹن اور گلشن عباس عرف ہاشم عرف لالہ ساکن گند حسی بٹ بھی شامل تھے ۔انہوں نے پولیس کو بتایا کہ تینوں نے دن میں گودام کو دیکھا اور اسی کے مطابق چوری کی منصوبہ بندی کی۔پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپے مارکر عمران حسین میر کوگرفتار کرنے میں کامیاب حاصل کی جبکہ ان کا اور ایک ساتھی تاحال فرار ہے۔دوران مزید تفتیش افسروں کو یہ بھی معلوم ہوا کہ گرفتار ملزمان کو ایک ہول سیل دکاندار منظور احمد کھانڈے ولد عبدالغفار کھانڈے ساکن ناربل گھاٹ کے ساتھ معاہدہ تھا اور اس نے 18 لاکھ روپے مالیت کا چوری شدہ مال 5 لاکھ 80 ہزار روپے میںخریدا۔پولیس کی ایک ٹیم نے دکان پر چھاپہ مارا اور تقریبا 18 لاکھ مالیت کی چوری شدہ مال برآمد کیا۔اس سلسلے میںتحقیقات جاری ہے اورمزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔