تازہ ترین

پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھایا جائے گا: دلباغ سنگھ

تاریخ    25 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


 جموں// جموں و کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا ہے کہ مہلوک پولیس اہلکاروں کے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھانے کے فیصلے پر غور کیا جا رہا ہے۔انہوں نے بتایا’’یہ فیصلہ لیا گیا ہے کہ جاں بحق ہونے والے پولیس اہلکاروں کے بچوں، جو جموں وکشمیر پولیس پبلک اسکولوں کے بجائے پرائیویٹ اسکولوں میں پڑھنا چاہتے ہیں، کا بارہویں جماعت تک کی پڑھائی کا خرچہ حکومت برداشت کرے گی‘‘۔انہوںنے کہا کہ اس سلسلے میں حکمنامہ جاری کیا گیا ہے لیکن ابھی تک عملی جامہ نہیں پہنایا گیا ۔انہوں نے مزید کہا ’’ہم ایک مربوط میکانزم کے انتظار میں ہیں اور اس فیصلے کو عمل میں لانے سے قبل مختلف طریقہ کار پر کام کر رہے ہیں‘‘۔دلباغ سنگھ نے کہا کہ محکمہ مہلوک پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو وقتاً فوقتاً نوکریوں کے علاوہ ایکس گریشیا ریلیف بھی دیتا ہے۔یو این آئی 

تازہ ترین