تازہ ترین

شمالی کشمیر کے سوپور میں فورسز کا جنگجو مخالف تلاشی آپریشن

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (01 : 11 AM)   
(Representational Photo )

نیوز ڈیسک
سرینگر//شمالی ضلع بارہمولہ کے سوپور علاقے میں ہفتہ کو سیکورٹی فورسز نے ہارون گاوںکا محاصرہ کرکے تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج،پولیس اور سی آر پی ایف نے زینہ گیر علاقے میں واقع ہارون گاوں کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی شروع کی۔فورسز نے گاوں کی طرف جانے والے سبھی راستے بھی بند کرلئے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ آپریشن علاقے میں جنگجوﺅں کی موجودگی کی اطلاعات کے بعد ہاتھ میں لیا گیا ہے۔
آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میںتلاشی آپریشن جاری تھا۔

تازہ ترین