تازہ ترین

تمام پنچایتوں کیلئے ووٹر فہرستوں سے متعلق ہدایات جاری

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
جموں//الیکشن اَتھارٹی جموں وکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کے مطابق ہر ضلع ترقیاتی کونسل حلقے کیلئے انتخابی فہرست میں تمام پنچایت حلقوں کے انتخابی فہرست شامل ہونی چاہیے جو کہ ضلع ترقیاتی کونسل حلقہ پر مشتمل ہوں اور اس کیلئے اِنتخابی فہرست کسی بھی ضلع کونسل کے لئے ازسر نو تیار کرنے یا الگ سے نظرثانی کرنے کی ضرورت نہیں ہونی چاہئے۔اَتھارٹی نے مزید ہدایت دی ہے کہ پنچایت حلقو ں کی اِنتخابی فہرستوں کی تصحیح جموں وکشمیر پنچایتی راج قواعد 1996 کی شق  4  کی ذیلی شق 4 کے تحت عمل میں لائی جائے گی ۔ ای آر اوز اوراے ای آراوز کو شق 4 ذیلی شق 4کے تحت عمل میں لائی جانی چاہئے۔جموںوکشمیر الیکشن اتھارٹی نے یہ ہدایات جموںوکشمیر پنچایتی راج ایکٹ 1989 کی دفعہ 36 اور جموںوکشمیر پنچایتی راج 1966 کے 108سی دفعہ کے تحت حاصل اختیارات کو استعما ل میں جاری کیا ہے۔
 

تازہ ترین