تازہ ترین

اپوزیشن دفعہ 370کا فیصلہ پلٹنے کی خواہشمند

ایسا کر کے دکھائے اور پھر عوام سے ووٹ مانگے: مودی

تاریخ    24 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


نیوز ڈیسک
بہار// وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے کہا ہے کہ جموں وکشمیر سے دفعہ 370 ہٹنے کا انتظار ملک برسوں سے کر رہا تھا اور اس کی دوبار بحالی کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ساسا رام میں انتخابی ریلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیاںکشمیر میں 370 کا فیصلہ پلٹنا چاہتی ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ جموں وکشمیر سے آرٹیکل370 ہٹنے کا انتظار ملک برسوں سے کر رہا تھا، یہ فیصلہ ہم نے لیا، این ڈی اے کی حکومت نے لیا، لیکن آج یہ لوگ اس فیصلے کو پلٹنے کی بات کر رہے ہیں۔ یہ کہہ رہے ہیں کہ اقتدار میں آئے تو آرٹیکل370 پھر بحال کریں گے‘‘۔انہوں نے کہا کہ وہ اپوزیشن کو چیلنج کرتے ہیں کہ ایسا کر کے دکھائے اور پھر عوام کے پاس جا کر ووٹ مانگے۔انہوں نے اپوزیشن کی تنقید کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کہا’’ ان لوگوں کو آپ کی ضرورت سے کبھی سروکار نہیں رہا، ان کی توجہ اپنے مفادات پر اور اپنی تیجوری پر رہی ہے‘‘۔  وزیر اعظم نے کہا کہ میں بہار کی سرزمین سے ان لوگوں کو ایک بات واضح کردینا چاہتا ہوں کہ یہ لوگ جس کی بھی مدد لے لیں، ملک اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہندوستان اپنے فیصلوں سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ہند چین کشیدگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن پارٹیوں کو ان جوانوں کا کوئی احساس نہیں، جنہوںنے گلوان وادی میں چین سے لڑتے لڑتے اپنی جان نچھاور کی ۔انہوںنے کہا کہ بہار سے تعلق رکھنے فوجیوں نے لداخ اور پلوامہ میں اپنی جانوں کی قربانیاں دی تاہم بھارت کا سر نیچے جھکنے نہیں دیا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم ان فوجیوںکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے ملک کی سالمیت اور خود مختاری کو برقرار رکھا ۔ 
 

تازہ ترین