تازہ ترین

ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کی حد بندی

اعتراضات جمع کرنے کی آخری تاریخ میں توسیع کی جائے: اپنی پارٹی

تاریخ    23 اکتوبر 2020 (00 : 01 AM)   


جموں//اپنی پارٹی نے حکومت پرزور دیا ہے کہ ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کے مسودہ کے خلاف اعتراضات پیش کرنے کیلئے آخری تاریخ میں توسیع کی جائے۔پریس بیان کے مطابق اپنی پارٹی لیڈران نے صوبہ جموں کا ایک ہنگامی اجلاس منعقد کیا جس کی صدارت صوبائی صدر منجیت سنگھ نے کی۔ اس میں ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کونوٹیفائی کرنے سے متعلق ڈپٹی کمشنروں کے فیصلے سے پیداشدہ صورتحال پر غوروخوض کیاگیا۔ میٹنگ میں ضلع ترقیاتی کونسل حلقوں کی حد بندی کے نقصانات وفوائید پر تفصیلی غوروخوض ہوا اور سیاسی جماعتوں کی طرف سے مشاورت کئے بغیر لئے گئے فیصلے کو غیر منصفانہ قرار دیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ترقیاتی کونسل نشستوں کی حدبندی سے قبل کسی کے ساتھ مشاورت ہوئی نہ کسی کو اعتماد میں لیاگیا ، لوگوں میں اس فیصلے سے بے چینی پیدا کی گئی ہے کیونکہ اس عمل کا فیصلہ عوام اور سیاسی جماعتوں سے فیڈ بیک لئے بغیر چار دیواری کے اندر لیاگیا ۔ صوبہ جموں میں نوٹیفائی ڈی ڈی سی نشستوں کے خلاف لوگوں میں غم وغصے کی لہر ہے، لہٰذا اعتراضات پیش کرنے کے لئے آخری تاریخ میں توسیع کی جائے۔ 23اکتوبر آخری تاریخ اعتراضات جمع کرنے کے لئے رکھی گئی ہے ، مزید تین چار دن موقع دیاجانا چاہئے۔ پارٹی نے متفقہ طور پر صوبائی کمشنر جموں سنجیو ورما کے ذریعے حکومت سے گذارش کی کہ اِس فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔ 
 

تازہ ترین